نحمد ہ ونصلی علی رسول الکریم اما بعد! اللہ کا فرمان ہے: وَمَا آتَاكُمُ الرَّسُولُ فَخُذُوهُ وَمَا نَهَاكُمْ عَنْهُ فَانتَهُوا ۚ الحشر – 7 اور تمہیں جو کچھ رسول دے لے لو، اور جس سے روکے رک جاؤ۔ ایک اور مقام پر ارشاد فرمایا: اَلْیوْمَ أَکمَلْتُ لَکمْ دینَکمْ وَ أَتْمَمْتُ عَلَیکُمْ نِعْمَتی وَرَضیتُ لَکُمُ الْإِسْلامَ دیناً المائدۃ – 3 آج ہم نے تمہارے لئے تمہارا دین کامل کر دیا اور اپنی نعمتیں تم پر پوری کردیں اور تمہارے لئے اسلام کو دین پسند کیا۔ محترم ومعزز سامعین کرام! مسلمانوں کے جتنے بھی فرقے ہیں ان تمام کا اس بات پر اتفاق ہے کہ قرآن مجیداللہ رب العزت کی آخری کتاب ہدایت ہے اور سید کائنات محمد رسول الله ﷺ آخری نبی ہیں۔ ہدایت کے لیے جو آخری صحیفہ نازل کیا گیا ہے وہ قرآن مجید ہے اورجس پر نازل کیا گیا وہ محمد رسول الله ﷺ ہیں۔ اور نازل ہی نہیں کیا گیا بلکہ الله رب العزت نے آپﷺ پر سلسلہ نبوت کا اختتام بھی فرمادیا ہے گویا آپ ﷺ کے بعد نہ کوئی نبی ہے اور نہ ہی اب آپﷺ کی امت کے بعد کوئی اور امت ہے ۔ اللہ رب العزت نے فرمایا: اَلْیوْمَ أَکمَلْتُ لَکمْ دینَکمْ وَ أَتْمَمْتُ عَلَ
IF YOU DIDN'T STUDY ISLAM, PLEASE DON'T SAY ANYTHING ABOUT ISLAM...