Skip to main content

What is Quran? In Urdu...

 



قرآن مجید کلام اللہ ہے جسے اللہ تعالی نے اپنے نبی محمدصلی اللہ علیہ وسلم پرنازل فرمایا تاکہ وہ
 لوگوں کو گمراہی سے نوروھدایت کی طرف نکالے جیسا کہ اللہ سبحانہ وتعالی کا فرمان ہے :
 وہ اللہ تعالی ہی ہے جو اپنے بندے پرواضح آیات اتارتا ہے تاکہ وہ تمہیں اندھیروں سے نور کی طرف لے جاۓ  الحدید ( 9 ) ۔
اللہ تبارک وتعالی نے قرآن مجید میں پہلے اور آخری لوگوں اور زمین وآسمان کی پیدائش کی خبریں دی ، اور اس میں حلال وحرام اور آداب واخلاق کے اصول ، اور عبادات و معاملات کے احکام ، انبیاء وصالحین کی سیرت ، کافروں اور مومنوں کی جزاوسزا ، مومنین کے گھر جنت کا وصف اور کافروں کے گھر جہنم کا تفصیلی بیان ہے اور اسے ہرچيز کے بیان کرنے والا بنایا ۔
اللہ سبحانہ وتعالی کا فرمان ہے :
 اور ہم نے آپ پریہ کتاب نازل فرمائ ہے جس میں ہرچیزکا کافی وشافی بیان ہے اور مسلمانوں کے لیے رحمت وخوشخبری ہے  النحل ( 89 ) ۔
قرآن مجید میں اللہ تعالی کے اسماء وصفات اور اس کی مخلوقات اور اللہ تعالی اس کےفرشتوں اورکتابوں اوررسولوں اورآخرت کے دن پرایمان کی دعوت کا بیان ہے ، جیسا کہ فرمان ربانی ہے :
 رسول اس چيزپرایمان لایا جواللہ تعالی کی طرف سے اس پر نازل ہوئ اورمومن بھی ایمان لاۓ ، یہ سب اللہ تعالی اور اس کے فرشتوں پر اور اس کی کتابوں اور اس کے رسولوں پر ایمان لاۓ ، اس کے رسولوں میں سے کسی میں ہم تفریق نہیں کرتے ، انہوں نے کہہ دیا کہ ہم نے سنا اور اطاعت کی ،اے ہمارے رب ہم تیری بخشش طلب کرتے ہیں ، اور تیری طرف ہی لوٹنا ہے  البقرۃ ( 285 ) ۔
اورقرآن مجید میں قیامت کے دن اور موت کے بعد حشرونشر اور حساب وکتاب کے حالات کا تزکرہ ہے ، اور حوض کوثر اور پل صراط ومیزان اور نعمتوں اورعذاب اور قیامت کے دن لوگوں کے جمع ہونےکا وصف بیان کیاگیا ہے ۔
فرمان باری تعالی کا ترجمہ ہے :
 اللہ وہ ہے جس کے سوا کوئ معبود ( برحق ) نہیں وہ تم سب کویقینا قیامت کے دن جمع کرے گا ، جس کے ( آنے ) میں کوئ شک وشبہ نہيں اللہ تعالی سے زیادہ سچی بات کرنے والا کون ہے  النساء ( 87 ) ۔
اور قرآن مجید فرقان حمید میں اللہ تعالی کی آیات کونیہ ( اس جہان کی نشانیوں ) اور آیات قرآنیہ میں غوروفکر اورتدبر اورسوچ بچارکی دعوت دی گئ ہے ، اللہ تبارک وتعالی کا فرمان کچھ اس طرح ہے :
 کہہ دیجۓکہ تم غوروفکرکروکہ آسمان وزمین میں کیا کیا ہےیونس 101
اوررب ذوالجلال کا فرمان ہے :
 کیا وہ قرآن پر غورفکر نہيں کرتے ؟ یا پھر ان کے دلوں پر تالے لگ چکے ہيں  محمد ( 24 ) ۔
قرآن مجید سب لوگوں کی طرف اللہ تعالی کی کتاب ہے ، اللہ سبحانہ وتعالی کے فرمان کا ترجمہ کچھ اس طرح ہے :
 ہم نے آپ پرلوگوں کے لیے یہ کتاب حق کے ساتھ نازل فرمائ ہے پس جو شخص ھدایت پر آجاۓ تو اس کا اپنا ہی نفع ہے اور جوگمراہ ہوجاۓ اس کی گمراہی کا وبال بھی اس پر ہے اورآپ ان ذمہ دارنہيں ہیں  الزمر ( 41 ) ۔
اورقرآن کریم اپنے سے پہلی کتابوں مثلا توراۃ وانجیل کی تصدیق کرنے والا اوران کا محافظ ہے ، جیسا کہ اللہ رب العزت کا فرمان ہے :
 اورہم نے آپ کی طرف یہ کتاب حق کے ساتھ نازل فرمائ ہے جواپنے سے پہلی کتابوں کی تصدیق کرنے والی اوران کی محافظ ہے  المائدۃ ( 48 ) ۔
نزول قرآن کے بعد یہی ایک ایسی کتاب ہے جو بشریت کے لیے تاقیامت کتاب رہےگی ، اب جو بھی اس پر ایمان نہ لاۓ وہ کافر ٹھرا اوروہ روزقیامت سزا سے دوچار ہوگا ، جیسا کہ رب ذوالجلال کےفرمان کا ترجمہ کچھ اس طرح ہے :
 اورجولوگ ہماری آیات کوجھٹلائیں ان عذاب پہنچےگا اس ليے کہ وہ نافرمانی کرتے ہیں  الانعام ( 49 ) ۔
قرآن کریم کی عظمت اور جو کچھ اس میں فصاحت وبلاغت اور معجزات و نشانیاں اورامثال و عبرتیں ہیں اس کی بنا پر اللہ تعالی نے فرمایا :
 اگرہم اس قرآن کوکسی پہاڑ پراتارتے تو آپ دیکھتے کہ وہ خشیت الہی سے پست ہوکر ریزہ ریزہ ہوجاتا اورہم ان مثالوں کولوگوں کے سامنے بیان کرتے تاکہ وہ غوروفکر کریں  الحشر ( 21 ) ۔
اور اللہ تعالی نے جن وانس کا یہ چیلنج کیا ہے کہ وہ اس کی مثل لائيں یا پھر اس کی مثل ایک سورۃ ہی لے آئيں ، اور اس کی مثل کوئ‏ ایک آیت ہی لے آئيں ، تووہ اس کی استطاعت نہ پا سکے اور وہ اس کی طاقت رکھ بھی نہیں رکھ سکتے ، جیسا کہ اللہ سبحانہ وتعالی کا فرمان ہے :
 کہہ دیجۓ کہ اگر تمام انسان اور کل جنات مل کر اس قرآن کی مثل لانا چاہيں تو ان سب سے اس کی مثل لانا ممکن ہے گوہ وہ آپس میں ایک دوسرے کے مددگار بھی بن جائيں  الاسراء ( 88 ) ۔
توجب قرآن کریم آسمانی کتب میں سب سے عظيم اور کامل اورآخری کتاب تھی ، تو اللہ تعالی نے اپنے رسول محمد صلی اللہ علیہ وسلم کو یہ کتاب لوگوں تک پہنچانے اور اس کی تبلیغ کا حکم دیتے ہوۓ فرمایا :
 اے رسول جو کچھ بھی آپ کے رب نےآپ کی طرف نازل فرمایا ہے پہنچا دیں ، اگر آپ نے ایسا نہ کیا تو آپ نے اللہ تعالی کی رسالت ادا نہیں کی  المائدۃ ( 67 ) ۔
اوراس کتاب کی اھمیت اور امت کواس کی ضرورت کے پیش نظراللہ تعالی نے اس کے ساتھ ہماری تکریم کرتےہوۓ ہم پرنازل فرمائ اوراس کی حفاظت اپنے ذمہ لیتے ہوۓ فرمایا :

 بیشک ہم نے ہی قرآن کونازل فرمایا اورہم ہی اس کی حفاظت کرنےوالے ہیں  الحجر ( 9 ) ۔  .

Comments

Popular posts from this blog

Is Islamic slaughtering cruel to animals?

Islam's stance on what is permissible to eat and what is not is clear. There are strict rules when it comes to meat regarding what is allowed and what is forbidden. In Surat Al-Maida (The Table) Allah says: "Forbidden to you (for food) are: AI-Maytatah (the dead animals -cattle-beasts not slaughtered), blood, the flesh of swine, and the meat of that which has been slaughtered as a sacrifice for others than Allah or has been slaughtered for idols etc, or on which Allah's Name has not been mentioned while slaughtering and that which has been killed by strangling or by a violent blow or by a headlong fall or by the goring of horns - and that which has been (partly) eaten by a wild animal - unless you are able to slaughter it(before its death) and that which is sacrificed (slaughtered) on AnNusub (stone altars). [Forbidden] also is to use arrows seeking luck or decision, [all] that is Fisqun (disobedience of Allah and sin). This day, those who disbelieved have given up all

OPEN QUESTION & ANSWER...ABOUT ISLAM

Most Common Question About Islam And there Answers f you have a new question then don't hesitate to ask Why is a man allowed to have more than one wife in Islam? i.e. why is polygamy allowed in Islam ?For answer  click here   If a man is allowed to have more than one wife, then why does Islam prohibit a woman from having more than one husband ?For answer  click here Why does Islam degrade women by keeping them behind the veil?For answer  click here How can Islam be called the religion of peace when it was spread by the sword?For answer  click here Why are most of the Muslims fundamentalists and terrorists?For answer  click here Killing an animal is a ruthless act.Why then do Muslims consume non vegetarian food?For answer  click here Why do Muslims slaughter the animal in a ruthless manner by torturing it and slowly and painfully killing it?For answer  click here Science tell us that whatever one eats, it has an effect on one’s behavior. Why then, does Islam allow Mus

RIGHTs and DUTIEs of HUSBAND and WIFE

  Islam has enjoined upon the husband's duties towards his wife, and vice versa, and among these duties are some which are shared by both husband and wife.  We will mention – by the help of Allaah – some of the texts of the Qur'an and Sunnah which have to do with the duties of the spouses towards one another, quoting also from the commentaries and views of the scholars.  Firstly:  The rights of the wife which are hers alone:  The wife has financial rights over her husband, which are the mahr (dowry), spending, and accommodation.  And she has non-financial rights, such as the fair division between co-wives, being treated in a decent and reasonable manner, and not being treated in a harmful way by her husband.  1.Financial rights  (a)The mahr (dowry). This is the money to which the wife is entitled from her husband when the marriage contract is completed or when the marriage is consummated. It is a right which the man is obliged to pay to the woman. Allaah says (interpretation of