Skip to main content

Muharram Islamic new year


 الحمد لله رب العالمين والصلاة والسلام على نبينا محمد خاتم الأنبياء وسيد المرسلين وعلى آله وصحبه أجمعين وبعد

سب تعریفات اللہ کے لیے ہیں جوسب جہانوں کا پروردگارہے ، اورسیدالمرسلین ، خاتم الانبیاء ہمارے نبی محمد صلی اللہ علیہ وسلم اوران کی آل اورصحابہ کرام پردرود وسلام کے بعد :

یقینا محرم الحرام کا مہینہ عظمت والا اوربابرکت مہینہ ہے ، اسی ماہ مبارک سے ھجری سال کی ابتداء ہوتی ہے اوریہ ان حرمت والے مہینوں میں سے ایک ہے جن کے بارہ میں اللہ رب العزت کا فرمان ہے :

{ یقینا اللہ تعالی کے ہاں مہینوں کی تعداد بارہ ہے اور( یہ تعداد ) اسی دن سے ہے جب سے آسمان وزمین کواس نے پیدا فرمایا تھا ، ان میں سے چارحرمت وادب والے مہینے ہیں ، یہی درست اورصحیح دین ہے ، تم ان مہینوں میں اپنی جانوں پرظلم وستم نہ کرو ، اورتم تمام مشرکوں سے جھاد کرو جیسے کہ وہ تم سب سے لڑتے ہیں ، اورجان رکھو کہ اللہ تعالی متقیوں کے ساتھ ہے } التوبۃ (36 )

اورابوبکرہ رضي اللہ تعالی عنہ بیان کرتے ہیں کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا :

( سال کے بارہ میں مہینے ہیں جن میں سے چارحرمت والے ہیں ، تین تومسلسل ہیں ، ذوالقعدہ ، ذوالحجۃ ، اورمحرم ، اورجمادی اورشعبان کے مابین رجب کامہینہ جسے رجب مضرکہا جاتا ہے ) صحیح بخاری حدیث نمبر ( 2958) ۔

اورمحرم کو محرم اس لیے کہ جاتا ہے کہ یہ حرمت والا مہینہ ہے اوراس کی حرمت کی تاکید کے لیے اسے محرم کانام دیا گياہے ۔

اوراللہ سبحانہ وتعالی کا یہ فرمان :

{ لھذا تم ان میں اپنی جانوں پرظلم وستم نہ کرو } اس کا معنی یہ ہےکہ :

یعنی ان حرمت والے مہینوں میں ظلم نہ کرو کیونکہ ان میں گناہ کرنا دوسرے مہینوں کی بنسبت زيادہ شدید ہے ۔

اورابن عباس رضي اللہ تعالی عنہما سےاس آيت { لھذا تم ان مہینوں میں اپنے آپ پرظلم وستم نہ کرو } کے بارہ میں مروی ہے :

تم ان سب مہینوں میں ظلم نہ کرو اورپھر ان مہینوں میں سے چارکو مخصوص کرکےانہيں حرمت والے قراردیا اوران کی حرمت کوبھی بہت ‏عظيم قراردیتے ہوئے ان مہینوں میں گناہ کاارتکاب کرنا بھی عظیم گناہ کا باعث قرار دیا اوران میں اعمال صالحہ کرنا بھی عظيم اجروثواب کاباعث بنایا ۔

اورقتادہ رحمہ اللہ تعالی اس آیت : { لھذا تم ان مہینوں میں اپنے آپ پر ظلم وستم نہ کرو } کے بارہ میں کہتے ہيں :

 حرمت والے مہینوں میں ظلم وستم کرنادوسرے مہینوں کی بنسبت یقینا زيادہ گناہ اوربرائي کا باعث ہے ، اگرچہ ہرحالت میں ظلم بہت بڑي اور عظيم چيز ہے لیکن اللہ سبحانہ وتعالی اپنے امرمیں سے جسے چاہے عظيم بنا دیتا ہے :

اورقتادہ رحمہ اللہ کہتے ہيں :

بلاشبہ اللہ سبحانہ وتعالی نے اپنی مخلوق میں سے کچھ کواختیارکرکے اسے چن لیا ہے : فرشتوں میں سے بھی پیغیبر چنے اورانسانوں میں سے بھی رسول بنائے ، اورکلام سے اپنا ذکر چنا اورزمین سے مساجد کواختیار کیا ، اورمہینوں میں سے رمضان المبارک اورحرمت والے مہینے چنے ، اورایام میں سے جمعہ کا دن اختیارکیا ، اورراتوں میں سے لیلۃ القدر کوچنا ، لھذا جسے اللہ تعالی نے تعظیم دی ہے تم بھی اس کی تعظیم کرو ، کیونکہ اہل علم وفھم اورحل وعقد کے ہاں امور کی تعظیم بھی اسی چيز کےساتھ کی جاتی ہے جسے اللہ تعالی نے تعظيم دی ہے ۔ انتھی

تفسیر ابن کثیر سے ملخصا لیا گيا دیکھیں تفسیر ابن کثیر سورۃ التوبۃ آیت نمبر ( 36 ) ۔

محرم الحرام کے مہینہ میں کثرت سے روزے رکھنے کی فضیلت :

ابوھریرہ رضي اللہ تعالی عنہ بیان کرتے ہيں کہ رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا :

( رمضان المبارک کے بعدافضل ترین روزے اللہ تعال کے مہینہ محرم الحرام کے روزے ہيں ) صحیح مسلم حدیث نمبر ( 1982 ) ۔

قولہ : ( شھراللہ ) اللہ تعالی کا مہینہ یہاں مہینہ کی اللہ تعالی کی طرف تعظیمااضافت کی گئي ہے یعنی یہاں اضافۃ تعظیم ہے ۔

ملا علی قاری رحمہ اللہ کا قول ہے : ظاہر یہ ہے کہ یہاں سب حرمت والے مہینے مراد ہيں ، لیکن نبی صلی اللہ علیہ وسلم سے یہ ثابت ہے کہ آپ نے رمضان المبارک کے علاوہ کسی بھی مہینہ کے مکمل روزے نہیں رکھے ، لھذا اس حدیث کومحرم میں کثرت سےروزے رکھنے پرمحمول کیا جائے گا نہ کہ پورے محرم کے روزے رکھنے پر ۔

اورنبی صلی اللہ علیہ وسلم سے یہ ثابت ہے کہ آپ صلی اللہ علیہ شعبان کے مہینہ میں کثرت سے روزہ رکھا کرتے تھے ، ہوسکتا ہے کہ محرم کی فضیلت کے بارہ میں نبی صلی اللہ علیہ وسلم کوآخری عمر میں وحی کی گئي ہو اورآپ روزے نہ رکھ سکے ہوں ۔۔۔ دیکھیں : شرح مسلم للنووی رحمہ اللہ ۔

اللہ سبحانہ وتعالی ہی جگہ اورزمانے واوقات سے جوچاہے اختیار کرلیتا ہے ۔

عزبن عبدالسلام رحمہ اللہ تعالی کہتے ہیں :

جگہوں اورزمانے کی فضیلت دوقسموں کی ہوتی ہے :

ایک قسم تودنیاوی اوردوسری دینی ہے جواللہ تعالی کی طرف لوٹتی ہے جس میں اللہ تعالی اپنے بندوں پران اوقات اورجگہوں میں عمل کرنے والوں پراجروثواب کی جودوسخاکرتا ہے ، مثلا رمضان المبارک کے روزوں کوباقی سارے مہینوں کے روزوں پرفضیلت حاصل ہے ، اوراسی طرح عاشوراء کےدن روزہ رکھنے کی فضلیت ۔۔۔ تواس کی فضیلت اللہ تعالی کی جود وسخا اوراپنے بندوں پراحسان کی طرف لوٹتی ہے ۔

دیکھیں : قواعد الاحکام ( 1 / 38 ) ۔

islamqa

Comments

Popular posts from this blog

OPEN QUESTION & ANSWER...ABOUT ISLAM

Most Common Question About Islam And there Answers f you have a new question then don't hesitate to ask Why is a man allowed to have more than one wife in Islam? i.e. why is polygamy allowed in Islam ?For answer  click here   If a man is allowed to have more than one wife, then why does Islam prohibit a woman from having more than one husband ?For answer  click here Why does Islam degrade women by keeping them behind the veil?For answer  click here How can Islam be called the religion of peace when it was spread by the sword?For answer  click here Why are most of the Muslims fundamentalists and terrorists?For answer  click here Killing an animal is a ruthless act.Why then do Muslims consume non vegetarian food?For answer  click here Why do Muslims slaughter the animal in a ruthless manner by torturing it and slowly and painfully killing it?For answer  click here Science tell us that whatever one eats, it has an effect on one’s behavior. Why then, does Islam allow Mus

Is Islamic slaughtering cruel to animals?

Islam's stance on what is permissible to eat and what is not is clear. There are strict rules when it comes to meat regarding what is allowed and what is forbidden. In Surat Al-Maida (The Table) Allah says: "Forbidden to you (for food) are: AI-Maytatah (the dead animals -cattle-beasts not slaughtered), blood, the flesh of swine, and the meat of that which has been slaughtered as a sacrifice for others than Allah or has been slaughtered for idols etc, or on which Allah's Name has not been mentioned while slaughtering and that which has been killed by strangling or by a violent blow or by a headlong fall or by the goring of horns - and that which has been (partly) eaten by a wild animal - unless you are able to slaughter it(before its death) and that which is sacrificed (slaughtered) on AnNusub (stone altars). [Forbidden] also is to use arrows seeking luck or decision, [all] that is Fisqun (disobedience of Allah and sin). This day, those who disbelieved have given up all

The Slogan of Women's Freedom

  کوئی بھی بات اچھی ہے یا بری اُسے جاننے کے لیے اُس بات کی حقیقت کواوراُن کے   نتائج کو مدِّنظر رکھنا بہت ضروری ہے۔شیطان یا شیطان صفت لوگ یا اہلِ شر اور فسادی قسم کے لوگ ،یہ کبھی بھی ہمارے پاس آکر برملا ہم سے یہ نہیں کہیں گےکہ آپ زنا کریں، آپ چوری  کیا کریں یا آپ شراب پیا کریں ۔لیکن وہ راستے ہمارے لیے ضرور آسان کرتے ہیں کہ جن راستوں سے ہم اس زنا اور شراب خوری تک پہنچ سکیں۔  مثال کے طو ر پر عورت کا بازار میں بے پردہ ہو کر جانا ،اس میں کیا حرج ہے؟ عورت کو آپ نے گھر میں کیوں قید کر رکھا ہے ؟عورت اور مرد کا شانہ بشانہ چلنا، عورت کا مرد کے ساتھ دنیا کے کاموں میں شریک ہونا ،جوکہ ایک بہت خوبصورت جھانسا ہے جوعورت کو دیا جاتا ہے کہ مرد اور عورت کو ایک ساتھ بیٹھنے میں کیا مضائقہ ہے ۔بلکہ اگر مرد اور عورت ایک ساتھ بیٹھتے ہیں تو اس میں تو ایک دوسرے کے حوالے سے ان دونوں کےدرمیان  نفسیاتی طور پر تجسس ہی ختم ہو جائے گا۔اگر آپ مرد اور عورت کو علیحدہ کر دیں گے توعورتیں ایک طرف ہوں اور مرد ایک طرف ہوں  تو نفسیاتی طور پر تجسس پیدا ہوتا ہے خیالات ایک دوسرے کی طرف جاتے ہیں جو کے ایک بہت خوبصورت جھانسہ ہے